مری کی صورتحال خوفناک ہوگی۔ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ

Grow Health
0

 مری ٹریفک بلاک ہونے کیوجہ سے گاڑی میں سوئے خاندان کے چار افراد جسمیں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں ، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے  مبینہ طور پر انتقال کر گئے. اب تک کئی لوگوں کے بے ہوش اور ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں 

خدارا اپنا اور اپنوں خیال رکھیں اور اتنے شدید موسم میں سفر سے گریز کریں, یہ تقریح نہیں موت ہے

Murree conditions 


#مری میں امدادی کروائی میں مصروف #کرین کھائی میں   گِر گئ ساتھ کھڑی جیپ بھی زد میں آگئ ۔۔۔۔۔

کرین گرنے کی ویڈیو دیکھیے۔ ۔۔



*Saneha Maree*

سانحہ مری اموات کیسے ہوئی? سردی سے ٹھٹھر کر یا سانس بند ہونے سے جب زوردار برف باری میں گاڑیاں پھنس گئیں سب گاڑیوں میں ہیٹر چل رہے تھے، ٹریفک جام تھا، سب نے سوچا ہیٹر چلا کر گاڑی میں ہی رات گزاری جائے،جس گاڑی کو یہ سب محفوظ سمجھ رہے تھے وہی گاڑی گیس چیمبر بن گئی، برف باری کے باعث گاڑیوں کے سائلنسر یعنی گیس کا ایگزٹ  سوراخ بند ہونے سے گاڑیوں میں  کاربن مونو آکسائیڈ بھر گئی جبکہ گاڑی میں موجود زندگی کے خواہاں لوگ کاربن ڈائی آکسائیڈ نکال رہے تھے گاڑیوں کے شیشے بند تھے آکسیجن کی آمد کا کوئی راستہ نہ تھا سفر کی تھکاوٹ سے بہت سے لوگ سو گئے پھر کاربن مونو آکسائیڈ نے سب کو سُلا دیا، جب بھی کبھی ایسی صورتحال کا سامنا ہو جائے کبھی ہیٹر چلا کر مت سوئیں تھوڑی بہت ونڈو کھلی رکھیں تاکہ سانس لینے میں دشواری نہ ہو،


اگر کسی دوست کے کوئی جاننے والے مری میں پھنسے ہوۓ ہیں تو ان سے فوراً رابطہ کر کے کہیں کہ اپنی اپنی گاڑیوں کے سائیلنسرز کے ارد گرد برف ہٹاتے رہیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد کھڑکی کا کوئی ایک شیشہ تھوڑی دیر کے لیے کھولتے رہیں.

مسلسل ہیٹر اور سائیلنسر بلاک ہونے کی وجہ سے کاربن مونو آکسائیڈ گاڑی میں جمع ہو سکتی ہے جو چند منٹوں میں اچھے خاصے صحتمند انسان کو موت کی طرف لے جاتی ہے.

سب سلامت رہیں اور اپنے قریبی لوگوں تک یہ پیغام پہنچائیں ہو سکتا ہے کوئی جان بچ جاۓ
شکریہ

*Allah Ap Sabko Apni HifaazaT mein rakhy.*🤲🤲
Amen


Post a Comment

0Comments

Dear readers you can share your experience with us. we show on our media plateform.

Post a Comment (0)