پاگل فوجی !
Pak Army |
اکثر میں جب دوستوں کے محفل میں بیٹھتا ہوں تو میرے دوست کہتے ہیں کہ فوجی تو پاگل ہوتے ہیں۔
کیونکہ جب تم اپنی کچی جوانی کو کھیل کود کر enjoy کر رہے ہوتے ہو تم ہم پریڈ گراؤنڈ میں خاکی کفن پہنے قرآن پاک پر حلف اٹھا رہے ہوتے ہیں اس دھرتی ماں کہ تقدس پر مر مٹنے کی .فوجی پاگل ہوتے ہیں۔
جب تم اپنے عشق کو پروان چڑھانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہوتے ہو تب ہم اس دھرتی ماں کے ناپاک دشمن سے لڑنے میں مصروف ہوتے ہیں کیونکہ ہم پاگل ہیں .
جب تم اپنے گھروں میں سو رہے ہوتے ہو تب ہم سرحد پر سینہ تان کے تمہارا دفاع کر رہے ہوتے ہیں .
جب تم یخ بستہ راتوں میں رضائی میں دبکے ہوتے ہو ہم سیاچن کہ برف پوش پہاڑوں پر جاگ رہے ہوتے ہیں کیونکہ ہم پاگل ہیں .
جب تم اپنے دوستوں کہ ساتھ پارٹیاں چلا رہے ہوتے ہو تب ہم خشک چنے کھا کہ پانی پی کر خدا کا شکر ادا کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ ہم پاگل ہیں .
جب تمہیں ایک سوئی لگنے پر پورا گھر پریشان ہو رہا ہوتا ہے تب ھمارے گھر والے ہماری لہو میں ڈوبی جوان لاشیں دیکھ کر شکر ادا کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ ہم پاگل ہیں
.جب تم اپنے بچوں کے لیے چیزیں لے کر جاتے ہو اس وقت ھمارے بچے ہماری قبروں سے لپٹ کر باپ کو ترستے ہیں .جب تم اپنی بیویوں کے ناز نخرے سے لطف اندوز ہوتے ہو اس وقت ہماری بیویاں اپنے ارمان پاک وطن پر قربان کر چکی ہوتی ہیں .جب تمہارے والدین تمہیں اپنی آنکھوں سے دور نہیں کرنا چاھتے تب ھمارے گھر والے پاک پرچم میں لپٹی ہماری لاشیں وصول کر رہے ہوتے ہیں .ہاں ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ہم فوجی پاگل ہیں
کیونکہ پاک پرچم صرف ہم پاگلوں کے سینے تابوت یا قبر پر ہوتا ہے۔
پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد...
🇵🇰🌹🇵🇰
Dear readers you can share your experience with us. we show on our media plateform.